تازہ ترینپاکستان

نیپرا نے کراچی میں بجلی کے نظام کی خرابی کا پھر نوٹس لے لیا

ملک میں بجلی کی ترسیل کے نگراں ادارےنیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا )نے کراچی میں بارش سے بجلی کے نظام کی خرابی کا ایک بار پھر نوٹس لے لیا اور کے الیکٹرک کو انسانی جانوں کے تحفظ اور بجلی کے تقسیم کے نظام کو جلد مکمل بحال کرنےکی ہدایت کردی۔کے الیکٹرک کی ناہلی اور ناقص منصوبہ بندی کے باعث کراچی میں بارش کےدوران گزشتہ دو روز میں 10 افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئے جب کہ متعدد علاقے بجلی سے تاحال محروم ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی مددگار ٹیم نہ تو شکایات سن رہی ہے اور نہ ہی بجلی کی بحالی کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔نیپرا نے کے الیکٹرک کو ہدایت کی ہے کہ وہ صارفین کی شکایات جلد از جلد دور کرے اور بجلی فراہمی کو یقینی بنائے۔ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ سیلابی صورتحال کے باعث مرمتی کام میں تاخیر اور پانی کی نکاسی کی ناقص منصوبہ بندی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق چند علاقوں میں احتیاطی طور پر بند کی گئی بجلی جلد بحال کردی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close