تازہ ترینپاکستان

اسحاق ڈار کی جائیداد عید کے بعد نیلام کی جائے گی، شہزاد اکبر

اسلام آباد: معاونِ خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے ملک کا پیسہ لوٹا ان رقم کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوچکا، اسحاق ڈار کی ضبط کردہ جائیداد عید کے بعد نیلام کی جائے گی۔لو
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ پبلک آفس ہولڈرز اور پرائیوٹ شخصیات سے اربوں روپے ریکور ہوگئے، جس نے بھی ملک کا پیسہ لوٹا اسے رقم ہر صورت واپس کرنا ہوگی بصورت دیگر جائیدادیں ضبط کی جائیں گی۔شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ ”عیدکےبعدشہبازشریف کےخلاف مزیدشواہدحاصل کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ یوسف عباس کے اکاونٹس میں ٹی ٹیز کے علاوہ 80 کروڑ روپے ملے، اکاونٹس سے اتنے پیسے برآمد ہوئے جنہیں ملا کر شمیم شوگر مل بنا لی جاتی۔ا±ن کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کی ایک ارب روپے کی جائیداد اور پیسہ ضبط کیا جاچکا جسے عید کے بعد نیلام کیا جائے گا، شریف فیملی نے قوم کا پیسہ لوٹ کر خود کھایا جبکہ اومنی گروپ نے مل کر پیسہ کھایا۔شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ اومنی کیس میں گرفتار ہونے والے ناصر عبداللہ وعدہ معاف گواہ بن چکے، خواجہ آصف سے متعلق کچھ ٹرانزیکشن سامنے آئیں جن کی تفتیش کا اغاز کردیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close