Gamesعالمی خبریں

ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر کوہلی کا شائقین کے نام پیغام

لندن: نیوزی لینڈ سے شکست اور ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے مایوس شائقین کے نام جذباتی پیغام لکھا ہے۔نیوزی لینڈ سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو ہرا کر ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔ بھارتی ٹیم کی شکست پر کرکٹ شائقین کے ساتھ بھارتی ٹیم بھی دلبرداشتہ ہے۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اس موقع پر شائقین کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے ہر حال میں بھارتی ٹیم کو سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔ویرات کوہلی نے ٹوئٹر پر شکستہ دل کے ساتھ لکھا کہ سب سے پہلے میں ان تمام شائقین کا شکریہ اداکرنا چاہتاہوں جو اتنی بڑی تعداد میں ہمیں سپورٹ کرنے آئے۔ آپ نے اس ٹورنامنٹ کو ہمارے لیے یاد گار بنادیا اور ہم نے ٹیم کے لیے آپ کی محبت کو بھرپور طریقے سے محسوس کیا۔ ہم سب بھی بالکل آپ کی طرح مایوس ہیں اور ہمارے جذبات بھی آپ کے جذبات سے مختلف نہیں۔ ہم نے وہ سب کچھ کیا جوہم کرسکتے تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close