پاکستان

پے درپے ٹرین حادثات کے بعد شیخ رشید سے استعفے کا مطالبہ زور پکڑ گیا

پے درپے ٹرین حادثات کے بعد نہ صرف سیاسی جماعتوں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی وزیر ریلوے شیخ رشید سے استعفے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ٹرین حادثے پر شیخ رشید سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرین حادثوں پر وزیر کے مستعفی ہونے کی مثالیں دینے والے عمران خان اپنے وزیر سے استعفی مانگیں گے، ڈکٹیٹر مشرف کے دور میں بھی شیخ رشید نے ریلوے کا محکمہ تباہ کیا جس کا خمیازہ جمہوری حکومتوں کو بھگتنا پڑا جب کہ عمران خان نے بڑے فخر سے شیخ رشید کو ریلوے کی وزارت دی اور آج خان صاحب کا یہ فیصلہ بھی غلط نکلا۔صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے ٹرین حادثے میں 12 قیمتی انسانی جانوں کے نقصان اور 67 سے زائد کے زخمی ہونے پر رنج و غم اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ٹرینوں کے پے درپے حادثات انتہائی تشویشناک ہیں، کمزور ریلوے ٹریک اور ناقص منصوبہ بندی حادثات کا باعث بن رہے ہیں، حادثے کے ذمہ داران کا تعین کرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close