پاکستان

مسلم لیگ ن کے20ارکان اسمبلی کھلاڑی بننے کو تیار

کراچی (رپورٹ:مزمل فیروزی) مسلم لیگ ن کے ناراض رکن پارلیمنٹ یونس انصاری نے اراکین اسمبلی کی وزیراعظم سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے نام ظاہر کرنے سے معذرت کرلی البتہ انہوں نے عندیہ دیا ہے کہ مستقبل میں قومی و صوبائی اسمبلی کے مزید اراکین تحریک انصاف میں شمولیت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق ایک روز قبل وزیر اعظم عمران خان سے مسلم لیگ ن کے اراکین نے بنی گالہ میں ملاقات کی اور تحریک انصاف کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار بھی کیا۔ مسلم لیگ ن کے ناراض اراکین اسمبلی کے وفد کی قیادت رکن قومی اسمبلی یونس انصاری نے کی۔ انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں پنجاب اسمبلی کے 15اور قومی اسمبلی کے 5 ارکان شریک تھے۔وزیراعظم سے گزشتہ روز جن اراکین صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی ا±ن کی مسلم لیگ ن کے غیاث الدین جانباز، حاجی اشرف انصاری، جمیل شرق پوری، نشاط ڈھا، اظہر خان،شعیب اویسی شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے ناراض اراکین کا دوسرا وفد وزیر اعظم عمران خان سے ائندہ ہفتے ملاقات کرے گا۔یونس انصاری کا کہنا تھا کہ سندھ سے بھی مسلم لیگ ن لیگ سمیت دیگرجماعتوں کی لوگ پی ٹی ائی میں شامل ہوں گے، ن لیگ میں واپسی کےلیے اقبال گجر نے بھی رابطہ کیا تھا البتہ ہم نے معذرت کرلی۔رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کا مڈٹرم انتخابات کا مطالبہ ان کا سیاسی دیوالیہ پن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز بنی گالہ میں ملاقات کرنے والے ارکان اسمبلی کے نام نہیں بتا سکتا کیونکہ مسلم لیگ ن اور ساتھیوں سے میری وابستگی 33 سال پرانی ہے البتہ تمام نام جلد ہی سامنے اجائیں گے۔ یونس انصاری کا کہنا تھا کہ 2018 کا الیکشن قومی اسمبلی کے حلقے این اے 82 گونجرنوالہ سے ازاد حیثیت سے لڑا جبکہ بھائی اشرف انصاری ن لیگ کےٹکٹ پر پنجاب اسمبلی کا رکن منتخب ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں صرف عمران خان ملک کومسائل سےنکال سکتےہیں، شریف خاندان کی سیاست ہمیشہ کے لیے ختم ہو چکی ہے، 4ماہ سے وزیر اعلٰی عثمان بزدار سے رابطے میں ہوں، انہوں نے علاقے کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ 15لوگ وہ ہیں جوسیاسی وفاداریاں2018میں تبدیل کرچکےتھے، 5کےقریب اراکین کی وفاداریاں تبدیل کرنے کی مصدقہ اطلاعات ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close