پاکستان

نیپرا نے بجلی ایک بار پھر مہنگی کردی

اسلام آباد: نیپرا نے بجلی ایک روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی ہے۔نیپرا نے ایک بار پھر بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دیتے ہوئے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 49 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا ہے، نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری جولائی سے دسمبر تک کی 2 سہ ماہیوں کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی جب کہ ٹیرف کا اطلاق 19 دسمبر 2018 کے نرخوں پر ہوگا۔بجلی مہنگی کرنے کی منظوری گھریلو، کمرشل، صنعتی، زرعی صارفین کے لیے کی گئی ہے جس کا اطلاق کے الیکٹرک کے سوا ملک بھرکی تمام تقسیم کارکمپنیوں کے صارفین کے لیے ہوگا جب کہ بجلی مہنگی کرنے سے متعلق حتمی نوٹیفکیشن حکومت جاری کرے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close