شوبزپاکستان

ماہرہ خان سوڈان میں فوجی مظالم کو نظرانداز کرنے پر عالمی میڈیا پر برہم

کراچی: اداکارہ ماہرہ خان نے سوڈان میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرہ کرنے والے عوام پر کیے جانے والے تشدد اور ہلاکتوں پر خاموشی اختیار کرنے پر بین الاقوامی میڈیا پر شدید اظہار برہمی کیا ہے۔ماہرہ خان نے ٹویٹر پر یشر علی نامی شخص کی ٹوئٹ ری شیئر کی جس میں یہ لکھا تھا کہ عوام اور فوج کے درمیان ہونے والے تصادم میں اب تک کئی سوڈانی بچے مارے جا چکے ہیں جب کہ کچھ بچے قید ہیں اور بہت سے بچوں کا جنسی طور پر استحصال کیا گیا ہے۔ماہرہ خان نے اپنی ری شیئر کردہ اس ٹوئٹ پر ردعمل میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا پر اس واقعے کی کوریج اتنی کم کیوں کی جارہی ہے؟ سوڈان میں جو کچھ بھی ہورہا ہے اس سے متعلق پڑھ کر میرا دل ٹوٹ سا گیا ہے جب کہ اس معاملے میں عالمی میڈیا غافل کیوں ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close