شوبزپاکستان

”رانگ نمبر2 “ اور”چھلاوا“ میں کڑا مقابلہ جاری

کراچی: عیدالفطرپرریلیز ہونے والی فلمیں ”رانگ نمبر2“ اور”چھلاوا“ میں بزنس سے متعلق کڑا مقابلہ جاری ہے۔اس عید الفطرپرشائقین کوہدایت کار یاسر نواز نے”رانگ نمبر 2“ اوروجاہت رو¿ف نے”چھلاوا“ کے روپ میں خوبصورت فلموں کی عیدی دی۔ دونوں فلمیں کہانی اورکاسٹ کے اعتبار سے بہترین ہیں یا یوں کہیئے کہ دونوں فلموں میں وہ تمام مصالحہ موجود ہے جسے دیکھنےکے لیے شائقین پیسے خرچ کرکے سینما کا ر±خ کرتے ہیں، لہٰذا دونوں ہی فلمیں شائقین کو متاثرکرنے میں کامیاب رہی ہیں اورخوب بزنس کررہی ہیں۔جہاں فلم ”رانگ نمبر2“ ریلیز کے 5 روزمیں 11 کروڑ5 لاکھ کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی وہیں وجاہت رو¿ف کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ”چھلاوا“ نے 5 دنوں میں 11 کروڑ18 لاکھ کمالیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close