پاکستان

قوم کا جینا حرام ہوگیا اور حکومت بھنگڑے ڈال رہی ہے، مریم اورنگزیب

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف جمعہ کو بجٹ پر بحث کا آغاز کریں گے اور قوم کو حقائق سے آگاہ کرتے ہوئے بتائیں گے کہ آئی ایم ایف کے تیار کردہ بجٹ میں ملکی معیشت کا کیسے جنازہ نکالا گیا۔پارلیمنٹ ہاو¿س میں بجٹ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ میں نہ روزگار ہے، نہ کاروبار اور نہ تجارت ہے، ایک کروڑ نوکریوں کا جو دعوی کیا گیا تھا، اس میں ایک بھی نوکری نہیں دی گئی، تاریخ کی پہلی حکومت ہے کہ آئی ایم ایف نے خود بجٹ بنایا ہے اس سے قومی ترقی کی شرح مزید کم ہوگی اور بے روزگاری میں اور بھی اضافہ ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close