پاکستان

(ن) لیگ کا بجٹ پر اپوزیشن سے مل کر سخت موقف اختیار کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بجٹ پر دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر سخت موف اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اکنامک ایڈوائزری کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں (ن) لیگ نے دیگر اپوزیشن جماعتوں سے مل کر سخت مو¿قف اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ (ن) لیگ وفاقی بجٹ پر آج پریس کانفرنس میں قوم کے سامنے تفصیل اور موازنہ پیش کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی بجٹ پر تقریر کے نکات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، شہباز شریف جمعے کو قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کا آغاز کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے مالی سال 20-2019ءکا بجٹ پیش کردیا جس میں چینی، تیل، گھی، سی این جی، مشروبات، سگریٹ اور خشک دودھ سمیت دیگر کئی اشیا مہنگی کردی گئیں، بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان نے احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرے بازی بھی کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close