عالمی خبریں

ایم کیوایم کے بانی لندن میں گرفتار

لندن: برطانوی پولیس نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کرلیا ہے۔میڈیا کے مطابق ایم کیوایم کے بانی کو لندن میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے صبح سویرے کے گھر پر چھاپہ مارا اور ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔برطانوی پولیس نے بانی ایم کیوایم کومقامی پولیس اسٹیشن منتقل کردیا ہے جہاں ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی جب کہ اس وقت ان کے گھر کی تلاشی لی جارہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق شمالی لندن میں ان کے گھر پر چھاپے میں 15 پولیس افسران نے حصہ لیا. کو 2016 میں نفرت انگیز تقاریرکے مقدمات میں حراست میں لیا گیا ہے۔ ان کے حوالے سے پاکستانی حکومت نے تفصیلات برطانیہ کو فراہم کی تھیں اورلندن پولیس اپنے قانون کے مطابق الطاف حسین سے تحقیقات کرے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close