تازہ ترینپاکستان

نفع کےلئے ڈالر خریدنا ملک سے بے وفائی کے مترادف ہے ، مفتی تقی عثمانی

کراچی(رپورٹ:زاہد علی رضا)مفتی اعظم پاکستان مفتی تقی عثمانی نے کہاہے کہ موجودہ حالات میں ڈالرخرید کر قیمت بڑھنے پر بیچنا شرعاگناہ ہے، دعا ہے کہ اللہ تعالی ہمیں اس گناہ اوراسکے برے نتائج سے محفوظ رکھیں۔ملکی کرنسی مارکیٹوں میں ڈالرکے بحران اور روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے ، پاکستان اس اپنے گھٹتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر کی وجہ سے شدید معاشی دوچار ہے اور آئی ایم ایف کے سے ڈیل ہونے کے بعد ملک میں ایک ڈالر کی قیمت 180 تک پہنچنے کی افواہوں کے بعد صرف چند دنوں میں ڈالر کی قیمت میں 10 روپے سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا۔ اس وقت اوپن مارکیٹ میں ڈالر 152 روپے تک پہنچ گیا ہے۔روپے کی بے قدری کی ایک بنیادی وجہ لوگوں کی جانب سے ذخیرہ اندوزی کو بھی قرار دیا جا رہا ہے۔مفتی تقی عثمانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ موجودہ حالات میں ڈالر خریدکر اس انتظار میں رکھنا کہ قیمت بڑھنے پر بیچ کر نفع کمایا جائے ، شرعاگناہ ہے، یہ عمل ملک کیساتھ بے وفائی اورذخیرہ اندوزی بھی ہے، جس پر ایک روایت میں لعنت آئی ہے۔اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی ہمیں اس گناہ اوراس کے برے نتائج سے محفوظ رکھیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close