پاکستان

چیئرمین ٹاو¿ن کمیٹی کے گارڈکی معذور افراد سے بدتمیزی

کشمور(رپورٹ:ہزار خان)کشمور میں معذور افراد چئیرمین ٹاو¿ن کمیٹی کی رہائش گاہ پر ان سے ملنے گئے۔تو اس کے گارڈ نے معذوروں کو ملنے سے روک دیا معذوروں نے کہا ہم چیئرمین صاحب سے ملنا چاہتے ہیں گارڈ نے کہا چیئرمین یہاں نہیں ہیں اور اوپر کی رہائش گاہ کا دروازہ بھی بند کر دیا اور کہا آپ لوگوں کام ہی بھیک مانگنا ہے جاو روڈوں پر بھیک مانگو یہ کہہ کر دروازہ بند کر دیا۔معذور افراد نے چیئرمین کے گیٹ کے باھر ہی اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اور کہا ہم معذوروں سے گورنمنٹ کے نمائیندے اور نہ ہی انتظامیہ اچھی طرح سے بات کرتے ہیں یہ معذور افراد 3 گھنٹے دھوپ میں کھڑے رہے لیکن چیئرمین صاحب معذوروں سے ملنے کے لیئے باھر تک نہیں آے۔شربت علی ملک جو ایک معذور ہے نے کہا چیئرمین صاحب کے پاس سوشل فنڈ آتا ہے لیکن ہمیں کچھ بھی نہیں دیا جاتا ہم بار بار آتے ہیں چیئرمین صاحب سے ملنے لیکن وہ ملنا گوارا نہں کرتے نا جانے ہمارے ملک کے سرکاری افسروں کے پیٹ کا جہنم کب بھرے گا قبر میں کچھ بھی ساتھ نہں جاتا مگر معذوروں کا حق کھانے میں ذرا بھی خوف خدا نہں ان سرکاری افسروں میں اللہ تباہ و برباد کرے ایسے افسران کو ہماری حکومت سے اپیل ھے کہ ایسے افسران کی تحقیقات کروایں جو غریبوں اور معذوروں کا فنڈ اتنی ڈھٹائی سے ہضم کر جاتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close