پاکستان

میمن گوٹھ تھانے کے اہلکار بد مست بن گئے

کراچی(رپورٹ: کاشف کھوکھر) میمن گوٹھ تھانے کے اہلکار بد مست بن گئے، سومار کنڈانی گوٹھ کے قریب بھنڈ بستی پر سادہ لباس موٹر سائیکل سوار اہلکاروں نے حملہ آور فائرنگ کر کے علاقے میں خوف پھیلا دیا، دو افراد گرفتار، گرفتار ہونے والوں میں ایک گاو¿ں کا مکین اور دوسرے پر گاو¿ں والوں کی جانب سے پولیس خبری ہونے کا الزام، گاو¿ں والوں کا تھانے کے سامنے احتجاج تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ تھانے کی حدود سومار کنڈانی گاو¿ں کے قریب بھنڈ بستی پر سادہ لباس موٹر سائیکل سوار اہلکاروں نے گاو¿ں پر حملہ آور ہو کر فائرنگ کر کے علاقے میں خوف پھیلا دیا اور ایک گاو¿ں کا مکین ظفر علی مگسی اور ایک نامعلوم ملزم کو گرفتار کر لیا جس پر سارے گاو¿ں والے گھروں سے باہر نکل آئے جن کے بعد اہلکاروں نے فون کر کے پولیس موبائل بلوائی اور گرفتار گاو¿ں والے کو تھانے لے گئے جس پر گاو¿ں والے عورتوں اور بچوں سمیت پولیس گردی کے خلاف احتجاج کیا ا س موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے گاو¿ں والوں آچار، اختر، محمد علی، عبدالرحمان، زینب، ساراں، گڈی اور دیگر نے کہا کہ پولیس نے مخبر کے ذریعے بنا جواز گاو¿ں پر حملہ کر کے فائرنگ کی ہے اور اپنے مخبر کے ذریعے منشیات کی تھیلیاں نکال کر ہمارے بے گناھ گاو¿ں والے کو گرفتار کیا ہے انہوں نے پولیس کے ایسے رویے کے خلاف میمن گوٹھ تھانے کے سامنے پہنچ کر احتجاج کیا اور پولیس کے خلاف سخت نعرے بازی کی دوسری جانب میمن گوٹھ تھانے پر موجود ہیڈ محرر نے کہا کہ پولیس نے منشیات کے اطلاع پر کاروائی کی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close