پاکستان

تنخواہوں کی ادائیگی روکنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، رابطہ کمیٹی

کراچی(رپورٹ:شاہینہ شمس الحق)ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ورک چارج ملازمین کو عید سے قبل تنخواہ ادا کی جائے تاکہ وہ بھی اپنی فیملیز کے ہمراہ عید کی خوشیوں میں شریک ہوسکیں۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ان ملازمین کو کئی ماہ سے تنخوہ ادا نہ کرنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے جس سے یہ مزدور طبقہ فاقہ کشی کرنے پر مجبور ہے۔ رابطہ کمیٹی نے وزیر اعلی سندھ و متعلقہ انتظامیہ سے اپیل کی کہ عید سے قبل کم از کم ایک ماہ کی تنخواہ ان ملازمین کو فی الفور جاری کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کے ڈی اے ورک چارج ملازمین کو تنخواہیں ادا نہ کرنا انکے معاشی قتل عام کے مترادف ہے جسکی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close