سائنس اور ٹیکنالوجیعالمی خبریںپاکستان

دوسری شادی کے لئے پہلی بیویوں کی کڑی شرائط نے مردوں کے پسینے چھڑوا دیئے

اسلام آباد: اپنے شوہروں کو دوسری شادی کے لئے اجازت دینے والی پہلی بیویوں کی شرائط نے مردوں کے پسینے چھڑا دیئے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی ثالثی کونسل کے اعداد و شمار کی روشنی میں وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ برس صرف 28 ارب کہ رواں برس کے پہلے 4 ماہ میں صرف 8 مرد اپنی بیویوں سے دوسری شادی کی اجازت لے سکے، تاہم جن بیویوں نے اپنے شوہروں کو دوسری شادی کی اجازت دی انہوں نے اتنی سخت شرائط رکھی ہیں کہ مردوں کے پسینے چھوٹ گئے۔ثالثی کونسل میں درج کرائے گئے اجازت ناموں سے پتہ چلا ہے کہ خواتین کی اکثریت نے دوسری شادی کے لئے اجازت دینے کی سب سے بڑی شرط یہ رکھی کہ خاوند دوسری شادی کے بعد پہلی بیوی کو طلاق نہیں دے گا، خاوند دوسری شادی کے بعد بھی اپنی آمدن کا زیادہ حصہ اپنی پہلی بیوی اور بچوں پر خرچ کرے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close