تازہ ترینپاکستان

مچھر کالونی اور سلطان آباد کے اڈوں پر منشیات کی فروخت جاری

اڈے پر 4 اہلکار تعینات کرکے SHO ڈاکس پرویز سولنگی نے SSP سٹی کو گمراہ کرنا شروع کردیا ٭ منشیات فروش ملزمان کے مطابق H-C بشیر نیازی اور SHO ڈاکس کو بھتہ باقائدگی سے ادا کیا جارہا ہے

کراچی(رپورٹ:زید میمن) آزاد ریاست کی خبر پر عدم نوٹس مچھر کالونی اور سلطان آباد کے منشیات اڈوں پر منشیات کی فروخت جاری جبکہ اڈے پر 4 اہلکار تعینات کرکے SHO ڈاکس پرویز سولنگی نے SSP سٹی کو گمراہ کرنا شروع کردیا ہے جبکہ جنگل کے اطراف اور خوشحال چوک سمیت سلطان آباد میں اڈڈے چلانے کا عمل سرگرمی سے جاری ہیں ۔جہاں تھانہ ذرائع اور منشیات فروش ملزمان کے مطابق H-C بشیر نیازی اور SHO ڈاکس کو بھتہ باقائدگی سے ادا کیا جارہا ہے ۔جن بدنام زمانہ منشیات فروش اور پولیس رینجرز کو مطلوب اڈڈہ مالک ملزمان وقاص شوٹر قیصر شاہد بوم بوم یمواندھا اور عطاءاﷲ اکبر خان کے خلاف کاروائی کا ہونا یا نہ ہونا قبل ازوقت ہونے لگا ہے۔ جہاں مذکورہ اڈڈہ مالکان کی سرپرستی بااثر اہلکار کے کرنے کا دعوی سامنے آنے لگا ہے ۔جس ارشد عرف راش اہلکار کی تعیناتی IG سندھ کے کمپلین سیل میں بتائی جانے لگی ہے ۔جسے رینجرز حکام بھی 5 ماہ قبل بھاری منشیات کے ہمراہ گرفتار کرچکے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close