تازہ ترینپاکستان

حکومت سے این آر او کیوں مانگوں گا، مشرف سے بھی نہیں مانگا تھا، آصف زرداری

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ میں نے تو مشرف سے بھی این آر او نہیں مانگا تھا، حکومت سے کیوں مانگوں گا،  این آر او دینا مشرف کی ضرورت تھی۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں حکومت گرانے میں کوئی خاص دل چسپی نہیں ہے، دیکھتے ہیں فضل الرحمان 31 اکتوبر کو اے پی سی کراتے ہیں یا نہیں۔آصف زرداری نے کہا کہ اصل مسئلہ مجھ سے ہے اور پکڑتے میرے دوستوں کو ہیں، سندھ میں ایک گروپ کی میں نے سپورٹ کی، اس پر انھوں نے قیامت ڈھا دی، الیکشن کے دوران ہم نے دیکھا یہ ہم پر حملہ کرتے ہیں، ہم سے سندھ کی حکومت چھیننے کی کوشش کی گئی۔پی پی رہنما نے کہا کہ اصل جھگڑا 18 ویں ترمیم ختم کرنے کا ہے، ہم نے 18 ویں ترمیم کے ذریعے پختونوں کو پہچان دی، یہ لوگ 18 ویں ترمیم واپس کرانا چاہتے ہیں، 18 ویں ترمیم واپس کرنے کے لیے سب ڈراما کیا جا رہا ہے، ترمیم ختم کرنے کے لیے ان کے پاس مینڈیٹ ہے نہ ہی سوچ۔انھوں نے کہا کہ نواز شریف کو میری اور نہ مجھے ان کی ضرورت ہے، نواز شریف سنتے نہیں اور یہ والے سمجھتے نہیں، پہلے نواز شریف لاڈلہ تھا اب عمران خان لاڈلہ ہے، میں نے کبھی لاڈلہ بننے کی کوشش نہیں کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close