تازہ ترینپاکستان

فاروق ستار کی ایم.کیو ایم.سے چھٹی

ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے 13ستمبر 2018ء کو دیا جانے والااستعفیٰ منظور کر لیا گیا ،کنور نویدجمیل

ایم کیوایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادرآباد میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں رابطہ کمیٹی کا اجلاس
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایم کیوایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادرآباد میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہواـ اجلاس میں تنظیمی صورتحال پر غور و خوض اور اہم فیصلے کیے گئے اجلاس کے بعد ایم کیوایم پاکستان کے ڈپٹی کنونیر کنور نوید جمیل نے اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے ماضی میں فاروق ستار کو کنوینر شپ سے ہٹایا تھا مگر وہ رابطہ کمیٹی کے رکن تھے۔ ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے 13ستمبر 2018کو استففیٰ دیا گیاتھا اسے منظور کر لیا گیا ہے۔ کنور نوید جمیل نے مزید کہا کہ رابطہ کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار سے مسلسل رابطہ کرر ہی تھی کہ انہیں جو بھی شکایت یا کوئی بھی مطالبہ تھا یا ہے تو اس کے لیے ایم کیوایم پاکستان کا عارضی مرکز اور رابطہ کمیٹی موجود ہے انہیں یہاں آکر بات چیت کرنی چاہیے تھی۔ ایم کیوایم پاکستان کا نظم و ضبط ہے جو کنوینر سمیت ایک ایک کارکن پر فرض ہے کہ وہ ہر فورم پر نظم و ضبط کا مظاہر ہ کریں ڈپٹی کنوینر ایم کیوایم پاکستان کنور نوید جمیل نے کہا کہ گزشتہ روز ڈاکٹر فاروق ستار نے خود ساختہ پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے مطالبات پیش کیئے اور مسلسل تنظیمی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کی جس کی بنیاد پر ایم کیوایم پاکستان نے ان کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close