تازہ ترینپاکستان
اہم خبریں

قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پر اسٹاک ایکسچینج نے پی آئی اے کو ڈیفالٹر قرار دے دیا

کراچی : پی آئی اے کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ڈیفالٹر لسٹ میں ڈال دیا، سالانہ جنرل میٹنگ اور آڈٹ اکاؤنٹ رپورٹ جمع نہ کرانے پر کارروائی کی گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے قومی ادارے پی آئی اے کو ڈیفالٹر لسٹ میں شامل کردیا، پی ایس ای نے یہ اقدام سالانہ جنرل میٹنگ اورآڈٹ اکاؤنٹ رپورٹ جمع نہ کرانے پر اٹھایا۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی کمپنی کو دو برس تک جنرل میٹنگ نہ کرانے پر اس کی رکنیت فوری معطل کردی جاتی ہے، آڈٹ رپورٹ جمع نہ کرانے پر بھی رکنیت کی معطلی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔رکنیت بحالی کے لیے کمپنی کو نوے دن کا وقت دیا جاتا ہے، ڈیفالٹر90دن میں سالانہ رپورٹ جمع کرانے کا پابند ہوتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close