بین الاقوامی

لبنانی بھکارن کے بینک اکاونٹ میں 33 لاکھ درہم کا انکشاف

بیروت: لبنان کی ایک بھکاری خاتون کے بینک اکاونٹ سے 33 لاکھ اماراتی درہم کے بقدر رقم کا انکشاف ہوا ہے جو پاکستان روپوں میں 13 کروڑ 86 لاکھ روپے بنتی ہے۔اس کا انکشاف اس وقت ہوا جب امریکہ محکمہ خزانہ کی جانب سے جمال ٹرسٹ بینک کو بند کیا گیا۔ اس سال اگست میں امریکی انتظامیہ نے مبینہ طور پر حزب اللہ کی مالیاتی مدد کے الزام لگایا تھا جس کے بعد لبنانی حکومت نے یہ بینک بند کردیا تھا۔لبنان میں مرکزی بینک کے گورنر ریاد سلامے نے جمال ٹرسٹ بینک کے کھاتے داروں کو یقین دلایا ہے کہ بینک بند ہونے کے باوجود انکی رقم محفوظ ہے۔لیکن اس کے بعد بدھ کے روز لبنانی مرکزی بینک میں دو چیک دیئے گئے جو سوشل میڈیا پر مشہور ہوئے اور یہ دونوں چیک ایک خاتون وفا محمد الاود سے تعلق رکھتے تھے۔ معلوم ہوا کہ یہ ایک خاتون بھکاری کے چیک ہے جو بالترتیب اٹھارہ لاکھ درہم اور چودہ لاکھ درہم کی مالیت کے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close