Gamesپاکستان

خامیوں پر قابو پا لیا، احمد شہزاد، کارکردگی عبدالقادرکے نام کردوں گا، عمر اکمل

لاہور: اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم سے دور رہ کر اپنی خامیوں پر قابو پا لیا، ہوم کراو¿ڈ کے سامنے کھیلنا پہلی مرتبہ گرین شرٹ زیب تن کرنے کے مترادف ہے۔پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ انٹرویو میں احمد شہزاد نے مزید کہا کہ میں اپنی فارم اور فٹنس سے ٹیم میں نمایاں مقام حاصل کرنے کی کوشش کروں گا۔دوسری جانب مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل نے کہا کہ قومی ٹیم میں واپسی کے لیے بہت محنت کی،زمبابوے کے بعد یہ میری دوسری ہوم سیریز ہے، سابق عظیم کرکٹر عبدالقادر کی خواہش تھی کہ میں جلد ٹیم میں دوبارہ شامل ہوں، سری لنکا کے خلاف بہترین کارکردگی دکھا کر اسے مرحوم سسر عبدالقادر اور اپنی والدہ کے نام کروں گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close