پاکستان

سیشن کورٹ لاہور کا احاطہ میدان جنگ، فریقین کی ایک دوسرے پر مکوں کی بارش

لاہور:سیشن کورٹ لاہور میں قتل کے مقدمے میں پیشی پر آئے فریقین ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑے، مخالفین نے ایک دوسرے پر لاتوں، گھونسوں اور مکوں کی بارش کر دی۔ایڈیشنل سیشن جج لاہور اکرام الحق کی عدالت کے باہر سہیل بٹ عرف بھابھی والا کے قتل کے مقدمات میں فریقین میں تلخ کلامی ہوگئی۔ فریقین نے ایک دوسرے پر حملہ کر دیا اور عدالت کا احاطہ اکھاڑے میں بدل گیا، دونوں پارٹیوں نے ایک دوسرے پر گھونسوں، مکوں اور لاتوں کا استعمال کیا۔مدعیہ ریحانہ بی بی اور ملزم راشد عرف چاند نے ایک دوسرے پر قتل کے مقدمات درج کروا رکھے ہیں۔ لڑائی کے دوران پولیس بے بس نظر آئی، وکلا اور دیگر افراد نے فریقین کے درمیان پیچ بچاؤ کرایا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close